29 اگست، 2016، 3:29 PM

امریکی اقدامات خطے میں دہشت گردی کے پھیلنے کا سبب ہیں

امریکی اقدامات خطے میں دہشت گردی کے پھیلنے کا سبب ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نےایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں دہشت گردی کے پھیلنے کا سبب امریکی اقدامات ہیں امریکہاور اس کے اتحادی عرب ممالک دہشت گردی کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نےایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں دہشت گردی کے پھیلنے کا سبب امریکی اقدامات ہیں امریکہاور اس کے اتحادی عرب ممالک  دہشت گردی کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔ صدر حسن روحانی نے تہران میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر افغانستان اور عراق پر امریکہ کی لشکرکشی نہ ہوتی اور شام میں بحران پیدا نہ کیا جاتا تو علاقے میں اتنے بڑے پیمانے پر دہشت گردی نہ ہوتی۔ صدر ڈاکٹر حسن روحانی نےکہا کہ علاقے میں دہشت گردی کی تمام جڑیں افغانستان اور عراق پر امریکہ کے فوجی حملوں میں پیوست ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ بین الاقوامی سطح پر متحد ہوکر لڑی جانی چاہیے۔ صدرحسن روحانی نے کہا کہ دفاع مقدس کے دوران محاذ جنگ پر سپاہ، فوج، عوامی رضاکار فورس ، پولیس اور عوام سبھی موجود تھے اور ایرانی قوم نے حضرت امام خمینی (رہ) کی حکیمانہ اور مدبرانہ سرپرستی میں 8 سالہ مسلط کردہ جنگ میں فتح حاصل کی۔

News ID 1866547

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha